Friday, April 26, 2024

لاہور شاہ عالم مارکیٹ کے ایک گودام میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیموں نے قابو پا لیا

لاہور شاہ عالم مارکیٹ کے ایک گودام میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیموں نے قابو پا لیا
March 16, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور شاہ عالم مارکیٹ میں ایک گودام میں آگ بھڑک اُٹھی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے آگ کو گودام تک  محدود رکھتے ہوئے مکمل قابو پالیا۔ فائر آپریشن کے دوران 3 لاکھ نقدی کو بھی محفوظ بنایا۔