Wednesday, April 24, 2024

حکومت مہنگائی اور بیروزگاری کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کرے ، پرویز الٰہی

حکومت مہنگائی اور بیروزگاری کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کرے ، پرویز الٰہی
March 15, 2021

لاہور ( 92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کہتے ہیں حکومت بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کرے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مہنگائی کے جن کو لگام نہ ڈالی گئی تو رمضان المبارک میں غریب آدمی مزید مشکل کا شکار ہو جائے گا، کورونا کیسز پر کہا اس وباء کا سب نے ملکر مقابلہ کرنا ہے ،موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن عوام کا خیال رکھیں۔

چودھری پرویز الٰہی ترجمان کلید بردار خانہ کعبہ الحاج میاں عبدالرحمن کی ہمشیرہ کی شادی میں شرکت کیلئےپہنچےتھے ۔