Tuesday, April 16, 2024

پی ڈی ایم کی جیت مخالفین سے برداشت نہیں ہو رہی ، بلاول بھٹو

پی ڈی ایم کی جیت مخالفین سے برداشت نہیں ہو رہی ، بلاول بھٹو
March 15, 2021

حیدرآباد (92 نیوز) بلاول بھٹو کا کہنا ہے پی ڈی ایم کی جیت مخالفین سے برداشت نہیں ہو رہی۔

بلاول بھٹو نے حیدرآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوئے۔ چیئرمین سینیٹ کے لیے ہمارے جائز ووٹ مسترد کرکے آپکو کرسی پر بٹھا دیا گیا۔ عدالتی فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔

بلاول بھٹو بولے پچھلی بار حیدرآباد کی عوام نے پی ڈی ایم کے لیے تاریخی جلسہ رکھا۔ حیدرآباد میں پی ڈی ایم کا سب سے بڑا اور کامیاب جلسہ تھا۔ وفاق کے ہر صوبے میں ضمنی الیکشن تھے جس میں پی ڈی ایم کے امیدوار جیتے۔ سندھ میں بھی بھاری اکثریت ملی۔ یہ ثبوت ہے کہ عوام نے حکومت کو ریجکٹ کر دیا۔ انہوں نے کہا کل سربراہی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔