Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم سے صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی ملاقات ، اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا

وزیراعظم سے صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی ملاقات ، اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا
March 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں کا انتخاب وفاق کی مزید مضبوطی کا باعث بنے گا۔ ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چیئرمین سینٹ اپنے دوسرے دور میں ایوان بالا کی ذمہ داریاں اسی احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے جس خوش اسلوبی سے ماضی میں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔