Saturday, April 20, 2024

صدر مملکت نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی

صدر مملکت  نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی
March 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) صدرمملکت عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی۔ عارف علوی نے صادق سنجرانی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور بلوچستان سے منتخب سینیٹر ثمینہ ممتاز بھی شریک ہوئیں۔ صدر مملکت نے چئیرمین سینیٹ کو دوبارہ  چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹرثمینہ ممتازکو بھی سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

 عارف علوی نے کہا امید ہے کہ چئیرمین سینیٹ ماضی کی طرح اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں گے۔ صدرمملکت نے چئیرمین سینیٹ اور سینیٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔