Friday, April 26, 2024

ن لیگ نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز دے دی ، ذرائع

ن لیگ نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز دے دی ، ذرائع
March 15, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ڈی ایم میں اختلافات کی خلیج بڑھنے لگی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز دے دی۔

 ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے بھی حمایت کا عندیہ دے دیا۔ پیپلزپارٹی نے تجویز مسترد کرتے ہوئے پہلے تمام قانونی اور آئینی آپشنز استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔ اگر عدم اعتماد ناکام ہو گئی تو پی ڈی ایم پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔ عدالت سے رجوع کرنے کے بعد اگلے معاملات پر حکمت عملی طے کریں گے۔