Thursday, March 28, 2024

کورونا وائرس بے قابو ، پنجاب کے سات اضلاع کے 50 سے زائد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا وائرس بے قابو ، پنجاب کے سات اضلاع کے 50 سے زائد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
March 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی تیسری لہر قابو سے باہر ہو گئی۔ پنجاب کے سات اضلاع کے 50 سے زائد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

اسلام آباد، پشاور اور آزاد کشمیر میں بھی پابندیاں لگ گئیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ  سولہ مارچ تک بند کر دیا گیا۔ تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔ عملے کو کورونا کی علامات ہونے پر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ادھر این سی او سی نے ملک میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا ہفتہ منانے کا اعلان کر دیا۔