Tuesday, April 23, 2024

فٹبال لیگز، مانچسٹر سٹی کی فلہم کو شکست، بائرن میونخ نے ورڈر بریمن کو ہرادیا

فٹبال لیگز، مانچسٹر سٹی کی فلہم کو شکست، بائرن میونخ نے ورڈر بریمن کو ہرادیا
March 14, 2021

مانچسٹر (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، مانچسٹر سٹی نے فلہم کو تین صفر سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مستحکم بنا لی۔ اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کریم بینزیما کے دو گولز کی بدولت الیچے کو دو، ایک سے مات دی۔

دنیا بھر کی مخلتف فٹبال لیگز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹرسٹی کا مقابلہ فل ہام کی ٹیم سے ہوا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تین گول داغ کر تین صفر سے میچ اپنے نام کیا۔

اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ اور الیچے کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، الیچے کی ٹیم نے 61 ویں منٹ میں گول کر کے میچ میں برتری حاصل کی تاہم 73 ویں منٹ میں کریم بینزیما نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ برابر کر ادیا۔ میچ کے اضافی منٹس میں کریم بینزیما نے گول داغ کر ریال میڈرڈ کو دو،ایک سے کامیابی دلائی۔

جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ نے شاندار پرفامنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورڈر بریمن کو تین ،ایک سے مات دی۔