Thursday, April 25, 2024

عوام بھوک اور مہنگائی پر آہ و بکا، حکومت اور اپوزیشن ہار جیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہیں، چودھری شجاعت

عوام بھوک اور مہنگائی پر آہ و بکا، حکومت اور اپوزیشن ہار جیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہیں، چودھری شجاعت
March 13, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین بڑھتی مہنگائی پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، حکومت اور اپوزیشن ہار جیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہے اور غریب عوام بھوک اور مہنگائی کی بگڑی حالت پر آہو پکار کر رہی ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا، مہنگائی اور بیروزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہو گا۔" ووٹ کو عزت دو"ووٹ اور نوٹ کی عزت کا پرچار کرنے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں۔

اُنہوں نے مزید کہا، سیاسی متاثرین کو چاہیے کہ وہ اسمبلیں چھوڑ کر عدالتوں کے احاطوں میں بوریا بستر لے کے چلے جائیں۔ سیاسی اکابرین عدالتوں میں ارجنٹ کہہ کراپنی بحث مکمل کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ عوام نے انہیں منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا ہوا ہے۔