Saturday, April 20, 2024

یوسف رضا گیلانی کے ووٹ مسترد کرانے والے اپنے نکلے ، ذرائع

یوسف رضا گیلانی کے ووٹ مسترد کرانے والے اپنے  نکلے ، ذرائع
March 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کے ووٹ مسترد کرانے والے اپنے ہی نکلے۔

ذرائع کے مطابق مشکوک سینیٹرز کو اپنی وفاداری ثابت کرنے کےلیے یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگانے کی ہدایت تھی، ادھر مولانا عبدالغفور حیدری کو کم ووٹ ملنے کی وجہ بھی سامنے آگئی، حیدری کو ٹکٹ دینے پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی جماعتیں ناراض تھیں، اجلاس میں اعتراض بھی اٹھایا۔

ذرائع کےمطابق یوسف رضاگیلانی کے نام پر مہر لگانے والے سات سینیٹرز میں ن لیگی سینٹرز بھی شامل ہیں،  انہیں بھی پی پی رہنما نےیوسف رضاگیلانی کےنام کےاوپر مہر لگانےکی ہدایت کی تھی، ذرائع کاکہناہےکہ پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی میں بھی اسی طرز کی حکمت عملی بنائی تھی۔

قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے دوران پی ڈی ایم ارکان کو بیلٹ پیپر الگ الگ فولڈ کرنے کی ہدایت تھی۔