Friday, March 29, 2024

سینیٹ اجلاس ، نو منتخب 48 سینیٹرز نے حلف اٹھالیا

سینیٹ اجلاس ، نو منتخب 48 سینیٹرز نے  حلف اٹھالیا
March 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)سینیٹ اجلاس میں نو منتخب 48 سینیٹرز نے حلف اٹھا لی ا،پریزائڈنگ آفسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے۔ اپوزیشن خریدو فروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے، عمران خان نے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔

 ادھر سید یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب لڑنے کی راہ ہموار ہو گئی۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔