Wednesday, April 24, 2024

تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا ، وزیراعظم کا ٹویٹ

تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا ، وزیراعظم کا ٹویٹ
March 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے رسول ﷺ نے فرمایا ”تم سے پہلے بہت سی اقوام تباہ ہوئیں اور قوموں کی تباہی کا سبب طاقتور اور کمزور کیلئے مختلف قوانین ہونا تھے۔


عمران خان نے کہا کہ اخلاقی اقدار کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کر سکتی جبکہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں۔ ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے اور تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا۔

وزیراعظم نے برطانوی جج ڈیولن، برطانوی فلاسفر برکے اور امریکی جنرل ڈوگلس کےاقوال بھی شیئر کیے۔