Tuesday, April 23, 2024

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی، 10 اپریل کو ضمنی انتخاب کرایا جائے گا

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی، 10 اپریل کو ضمنی انتخاب کرایا جائے گا
March 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی۔ 18 مارچ کی بجائے 10 اپریل کو ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ کی تاریخ 18 مارچ مقرر کی تھی۔ ضلعی اور ڈویژنل افسران کی معطلی اور تبادلوں کے باعث تاریخ آگے بڑھائی گئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے ڈسکہ میں انتظامی عملے کی تبدیلی کیلئے پولنگ کی تاریخ تبدیل کی گئی۔ پنجاب حکومت کو مستقل طور پر انتظامی افسران تعینات کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔