Thursday, April 18, 2024

حکومت کھل کر کہہ رہی ہے الیکشن جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گے ، سعید غنی

حکومت کھل کر کہہ رہی ہے الیکشن جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گے ، سعید غنی
March 10, 2021

کراچی (92 نیوز) سعید غنی کا کہنا ہے حکومت کھل کر کہہ رہی ہے الیکشن جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گے۔

سعید غنی نے کہا اگر کوئی غیرقانونی چیز ہوئی تو تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔ پی ڈی ایم نے اگر ووٹ خریدے تو یہ 16 نام الیکشن کمیشن کو دے دیں۔ باڈی لینگوئج دیکھیں تو پتہ چلے گا تحریک انصاف کے جانے کا وقت آگیا ہے۔

سعید غنی بولے حکومت کا شفافیت معاملہ نہیں ہے بلکہ ان کو علم تھا کہ ان کے لوگ انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔ یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونا پی ڈی ایم کی فتح ہے۔ وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کو سپورٹ کرنا چاہئے۔