Friday, April 26, 2024

ہیری اور میگھن نے خاندانی معاملات پر بات کرکے بڑی ہمت دکھائی ، وائٹ ہاؤس

ہیری اور میگھن نے خاندانی معاملات پر بات کرکے بڑی ہمت دکھائی ، وائٹ ہاؤس
March 9, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) وائٹ ہاؤس نے میگھن کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہیری اور میگھن نے خاندانی معاملات پر بات کرکے بڑی ہمت دکھائی۔

میگھن مارکل کا انٹرویو دنیا بھر میں زبان زد عام ہو گیا۔ شاہی خاندان سکتے کی حالت میں ہے۔ ملکہ برطانیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہ آیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم پیلس نے انٹرویو پر بیان تیار کیا تھا لیکن ملکہ برطانیہ نےاس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ شاہی خاندان شدید ڈپریشن میں مبتلا ہے، کوئی بھی اس معاملے پر بات کرنے کو تیار نہیں۔

میگھن مارکل کی بڑی سوتیلی بہن سمانتھا کا بیان سامنے آیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ  میگھن خود نفسیاتی مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ سمجھتی ہے کہ شاہی خاندان کا سلوک اس سے اچھا نہیں تھا۔

برطانوی شہری بھی اس انٹرویو پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق 50 فیصد برطانوی شہریوں نے میگھن کے انٹرویو کو نامناسب قرار دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کی پیٹھ میں چھڑا گھونپا ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس نے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے انٹرویو کی تعریف کی اور شاہی جوڑے کو خاندانی معاملات پر بات کرنے پر سراہا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ کسی شخص کا اپنی ذاتی زندگی، ذہنی حالت پر بات کرنا بڑی ہمت کی بات ہے۔