Friday, April 26, 2024

اپوزیشن اتحاد کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین کا امیدوار جے یو آئی سے ہو گا ، پی ڈی ایم کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین کا امیدوار جے یو آئی سے ہو گا ، پی ڈی ایم کا فیصلہ
March 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی نے اہم فیصلے کر لیئے۔ اپوزیشن اتحاد کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین کا امیدوار جے یو آئی سے ہو گا۔

شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی میں طاہر بزنجو، راجہ پرویزاشرف، حافظ عبدالکریم، میاں افتخار اور جہانزیب جمالدینی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست جے یو آئی اور اپوزیشن لیڈر کی نشست مسلم لیگ ن کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کے فیصلے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا جائے گا جو امیدواروں کا حتمی اعلان کریں۔

دوسری جانب  پی ڈی ایم نے  26 مارچ  سے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان  کہتے ہیں  ملک کے کونے کونے سے قافلے لانگ مارچ کے لیے روانہ ہوں گے۔ 30 مارچ تک قافلے منزل مقصود تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے مزید کہا کہ لانگ مارچ  سے  متعلق  تفصیلی حکمت عملی  طے کرنے کے لیے  15 مارچ کو  اہم اجلاس ہوگا جس میں لانگ مارچ کے تمام امور طے کیے جائیں گے۔