Saturday, April 20, 2024

لیاری میں گاڑی پر فائرنگ ، شیشہ لگنے سے غیر ملکی شہری زخمی

لیاری میں گاڑی پر فائرنگ ، شیشہ لگنے سے غیر ملکی شہری زخمی
March 9, 2021

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں گاڑی پرفائرنگ شیشے ٹوٹ گئے،شیشہ لگنےسےغیرملکی شہری زخمی ہوگیا،جبکہ گولی لگنےسےراہگیرزخمی ہوا، زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس نےگولی کےخول تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

لیاری میں موٹرسائیکل سوار دوملزمان نےغیرملکی شہری کی گاڑی پرفائرنگ  کر دی ، فائرنگ سے گاڑی کےشیشےٹوٹ گئے،شیشہ لگنےسےغیرملکی شہری زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان کی گولی لگنے سے خالد نامی راہگیر بھی زخمی ہوا۔

نائنٹی ٹونیوز نےواقعہ سےچند سیکنڈ پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، فوٹیج میں حملہ آوروں کو دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہےکہ موٹرسائیکل سواردو ملزم سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی کا تعاقب کر رہے ہیں،موٹرسائیکل سوار دونوں ملزموں نے کیپ لگا رکھی ہے،ایک ملزم نے شلوار قمیص جبکہ دوسرے نے شرٹ اور ٹراوزر پہنا ہوا ہے۔

پولیس حکام کاکہناہےکہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا غیر ملکی ملازم دو مقامی افراد کے ساتھ لیاری آیا تھا، غیر ملکی عملے کی جانب سے لیاری آنے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔
پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے دو خول ملے ہیں۔