Friday, April 26, 2024

ورچوئل کانفرنس، پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے شکایات کے انبار لگا دئیے

ورچوئل کانفرنس، پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے شکایات کے انبار لگا دئیے
March 8, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے چیئرمین پی سی بی کیساتھ ورچوئل کانفرنس میں شکایات کے انبار لگا دئیے۔ کہتے ہیں کورونا پروٹوکولز پر ہمیں اعتماد میں ہی نہیں لیا گیا۔ چیئرمین احسان مانی کی تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی۔

پی ایس ایل کے ملتوی ہونے کے معاملے پر ورچوئل اجلاس ہوا ، فرنچائزز مالکان نے معاملات کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں کہ اہم معاملات میں مشاورت نہیں کی جاتی، کوویڈ پروٹوکولز پر بھی فرنچائزز سے بات نہیں کی گئی۔ فرنچائز کو معاملات سے دور رکھنے کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی۔

چئیرمین احسان مانی نے تحمل سے فرنچائزمالکان کی بات سنی، اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ کہا کہ مستقبل میں فرنچائزز کو شکایات کا موقع نہیں ملے گا جو ہو چکا ویسا نہیں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے علاوہ کہیں اور میچز کرانے کے آپشن پر بات نہیں ہوئی۔ پی ایس ایل کو پاکستان میں ہی مکمل کرانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

اگلے اجلاس میں پی ایس ایل کی ونڈو اور بائیو سیکور ببل کے حوالے سے بات ہوگی۔ پی ایس ایل سکس پر تین روز بعد دوبارہ میٹنگ کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ آئندہ میٹنگ میں لیگ کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ ہوگا۔