Friday, April 19, 2024

شاہد آفریدی کی اپنی بیٹی کیلئے شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق

شاہد آفریدی کی اپنی بیٹی کیلئے شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق
March 7, 2021

لاہور (92 نیوز) شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کیلئے شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کر دی۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا  شاہین کے گھر والوں نے میری بیٹی کے رشتے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ اس حوالے سے دو برس سے دونوں خاندان رابطے میں ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا ہے جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ نے چاہا تو یہ رشتہ بھی طے پا جائے گا، دعا ہے شاہین شاہ کھیل کے میدان سمیت ہر جگہ کامیابیاں سمیٹے۔

شاہین شاہ آفریدی نے  سوشل میڈیا پر کہا لالہ آپ کی دعاؤں کا شکریہ ۔ آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔ اللہ تعالی ہر ایک کے لیے معاملات  آسان کرے۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کی منگنی کی خبر پر لنڈی کوتل میں جشن منایا گیا ، آتش بازی بھی کی گئی۔ شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان کا کہنا ہے منگنی کی باقاعدہ رسم جلد ہو گی۔

بیس سالہ فاسٹ باؤلر کی منگنی کی خبر نے شائقین کرکٹ کو بھی خوشی سے نہال کر دیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی  ٹوئٹڑ پر ٹاپ ٹرینڈ  بنے  رہے ۔