Thursday, March 28, 2024

روہڑی کے قریب کراچی ایکسپریس کو حادثہ، خاتون جاں بحق، 40 مسافر زخمی

روہڑی کے قریب کراچی ایکسپریس کو حادثہ، خاتون جاں بحق، 40 مسافر زخمی
March 7, 2021

سکھر (92 نیوز) شہر قائد سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی 9 بوگیاں روہڑی کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرین حادثے میں خاتون جاں بحق، جبکہ 40 زخمی ہوئے۔

روہڑی کے قریب سانگی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کو خوفناک حادثہ پیش آیا، کراچی سے لاہور جانے والی بدقسمت ٹرین کی 8 سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں۔

ٹرین حادثے میں ایک خاتون زندگی کی بازی ہوگئی، جبکہ 40 سے زائد مسافر زخمی ہوئے، جنہیں تعلقہ اسپتال روہڑی اور سکھر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس، رینجرز اور پاکستان آرمی کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ جی ایم ریلوے بھی امدادی کارروائیوں کا جائزہ
لینے موقع پر پہنچے، اور بتایا کہ ڈاؤن ٹریک کو کچھ دیر بعد بحال کردیا گیا، جبکہ انکوائری رپورٹ کے بعد ہی حادثے کی وجہ معلوم ہوسکے
گی۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا اشارہ دے دیا، اور کہا کہ ریلوے کا نظام مکمل طور پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔