Friday, March 29, 2024

ایبٹ آباد، خاتون کو سوشل میڈیا پر ہراساں اور بلیک میل کرنیوالی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

ایبٹ آباد، خاتون کو سوشل میڈیا پر ہراساں اور بلیک میل کرنیوالی خاتون ساتھی سمیت گرفتار
March 7, 2021

ایبٹ آباد (92 نیوز) ایبٹ آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل ہزارہ کی کارروائی کے دوران خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں اور بلیک میل کرنیوالی خاتون ساتھی سمیت گرفتار کرلی گئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں اور بلیک میل کرنے والی ملزمہ عروج کیخلاف سائبرایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ مرد بن کر سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو جنسی حراساں کر رہی تھی۔ خاتون ملزمہ کا ساتھی بھی گرفتار کر لیا گیا۔