Thursday, March 28, 2024

یمن، حکومتی فورسز اور باغی ملیشیاؤں میں جھڑپیں، 100 افراد جان سے گئے

یمن، حکومتی فورسز اور باغی ملیشیاؤں میں جھڑپیں، 100 افراد جان سے گئے
March 7, 2021

صنعاء (92 نیوز) یمن میں جاری جنگ شدت اختیار کرنے لگی۔ معارب میں حکومتی فورسز اور باغی ملیشیاؤں میں جاری کشیدگی نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو کے قریب افراد کی جانیں نگل لیں۔

عرب اتحاد کی حمایت یافتہ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں میں شدید جنگ جاری ہے۔ یمنی شہر معارب میں دونوں فوجوں میں گھمسان کا رن پڑا جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک سو کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 32 حکومتی جبکہ 58 حوثی جنگجو شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے عرب اتحاد کی حمایت یافتہ یمنی سرکاری فوج کےآخری گڑھ معارب کا محاصرہ کیا تھا۔

دوسری جانب امریکا نے حوثی باغیوں پر زور دیاہے کہ وہ معارب میں جارحیت کو روک دیں۔امریکی وزیرخارجہ نے متاثرہ علاقے کیلئے ایک سو اکانوے ملین امدادکااعلان بھی کیاہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن کوانسانی بحران سے نکالنے کیلئے تین ارب 85 کروڑ ڈالرز کی ضرورت ہے مگر اب تک صرف ایک ارب سترہ کروڑ ڈالرز جمع ہوسکے ہیں۔