Friday, April 26, 2024

پرویزالہٰی سے علی زیدی کی ملاقات، اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مشاورت

پرویزالہٰی سے علی زیدی کی ملاقات، اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مشاورت
March 5, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز علی زیدی نے ملاقات کی، وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پرمشاورت کی گئی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز علی حیدر زیدی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر یاور بخاری اور حامد زمان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ اور پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ اتحادی ہونے کے ناطے ہم حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں۔