Friday, April 26, 2024

سینیٹ الیکشن میرے والد جیتیں گے، علی حیدر گیلانی

سینیٹ الیکشن میرے والد جیتیں گے، علی حیدر گیلانی
March 2, 2021

ملتان (92 نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کہتے ہیں ان کے والد سینیٹ الیکشن جیتیں گے۔

اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، آج منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں وہ اپنے دوست سے الیکشن پر گفتگو کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رکن سے بھی والد کیلئے ووٹ مانگا۔

اُن کا کہنا تھا، اُمیدوار کا بیٹا ہونے کی حیثیت سے ووٹ مانگنا اِن کا حق ہے، ہمیشہ پیار، محبت اور ضمیر کا ووٹ مانگا۔

علی حیدر گیلانی مزید بولے کہ انتخابی مہم کے دوران بہت سے لوگوں سے ملتا رہا ہوں، عمران خان نے جس طرح ووٹ خریدا وہ سب کے سامنے ہے۔