Wednesday, April 24, 2024

پنجاب میں سینیٹ کا بلامقابلہ انتخاب احسن پیش رفت ہے، پرویزالٰہی

پنجاب میں سینیٹ کا بلامقابلہ انتخاب احسن پیش رفت ہے، پرویزالٰہی
March 2, 2021

لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین کا پنجاب سے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے سینیٹرز اور ارکان صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا، چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے سیاسی ماحول میں جمہوریت کو پروان چڑھنے کا موقع ملا، پنجاب میں سینیٹ کا بلامقابلہ انتخاب احسن پیش رفت ہے۔

تحریک انصاف کے صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین کا پنجاب سے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے سینیٹرز اور ارکان صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں مہمان خصوصی اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی تھے۔

اس موقع پراسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کاکہناتھا کہ پنجاب میں سینیٹ کا بلامقابلہ انتخاب ایک احسن پیش رفت ہے، کشیدگی کے سیاسی ماحول میں جمہوریت کو پروان چڑھنے کا موقع ملا، تمام سیاسی جماعتوں نے افہام و تفہیم سے درست فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاسی معاملات میں مشاورت پر یقین رکھتے ہیں،ایوان کے اندر اور باہر ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔

نومنتخب سینیٹرکامل علی آغانے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا قومی معاملات میں ویژن بڑا واضح ہے۔

ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے کردار کو سراہا، ارکان اسمبلی نے سینیٹر کامل علی آغا کو بلامقابلہ انتخاب پر مبارکباد دی۔