Saturday, April 20, 2024

کراچی، نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

کراچی، نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کرلی
March 2, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر انٹر سٹی بس اڈے پر نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ زخمی لڑکی بس ہوسٹس ہے جسے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایم اے جناح روڈ پر تاج میڈیکل کمپلیکس کے قریب ملک شاہ زیب نامی لڑکے نےلڑکی پرفائرنگ کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ زیب لڑکی کے پاس آیا اور اس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو تین گولیاں لگیں، لڑکا کچھ دیر وہی کھڑا رہا پھر اس نے خود کو بھی گولی مارلی، شاہ زیب موقع پر ہی دم توڑگیا۔

لڑکی زخمی ہونے کے بعد سڑک پر گر گئی اور اس نے کسی کو فون کرکے واقعہ کی اطلاع دی۔

 لڑکے کے شناختی کارڈ پر چکوال ایڈریس لکھا ہے جبکہ زخمی لڑکی ایمن انٹر سٹی بس سروس کی ملازمہ اور بس ہوسٹس ہے۔ زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نےجائے وقوعہ سےملنےوالےپستول کو فارنزک کےلئے بھیج دیاہے۔ پولیس واقعہ کی چھان بین کررہی ہے۔