Tuesday, April 23, 2024

سپریم کورٹ کا وکلاء سے فٹبال گراؤنڈ خالی کرانے ، غیر قانونی چیمبز مسمار کرنیکا حکم

سپریم کورٹ کا وکلاء سے فٹبال گراؤنڈ خالی کرانے ، غیر قانونی چیمبز مسمار کرنیکا حکم
March 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے وکلاء سے فٹبال گراؤنڈ فوری طور پر خالی کرانے ، تمام غیرقانونی چیمبرز مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے وکلاء کے چیمبر گرانے سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وکلاء کی اپیل مسترد کردی،دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وکلاء کا فٹبال کے گراؤنڈ سے کیا تعلق ہے، وکلاء بتا دیں کہ انھیں چیمبر خالی کرنے کے لیے کتنا وقت چاہیے، سرکاری زمین دو ماہ میں خالی کردیں اور معاملہ ختم۔

وکیل شعیب شاہین نے عدالت سے درخواست کی کہ وکلاء کو چیمبر خالی کرنے کے لیے ایک دو سال کا مناسب وقت دیا جائے ،کچہری میں عدالتیں بھی گراؤنڈ کی زمین پر بنی ہوئی ہیں۔

متبادل جگہ ملنے تک وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس  گلزار احمد کا کہنا تھا کہ فٹبال گراؤنڈ پر بنی عدالتیں بھی گرا دیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا جسٹس بار ایسوسی ایشن فٹبال گراؤنڈ کی زمین پر ملکیت کا دعویٰ کیسے کرتی ہے، کسی غیر قانونی اقدام کو جواز فراہم نہیں کریں گے۔