Friday, April 19, 2024

آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی پرومو جاری کر دیا

آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی پرومو جاری کر دیا
March 22, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) 81 واں یوم پاکستان منانے کی تیاریاں شروع کر دیں گئیں۔ آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی پرومو جاری کر دیا۔

ملک بھر میں یوم پاکستان منانے کیلئے تیاریوں کا آغاز ہو گیا۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی پرومو جاری کر دیا۔ اجراء کردہ پرومو قومی جوش و جذبے، عزم و ہمت کا عکاس ہے۔

پرومو "ایک قوم، ایک منزل" کا قومی پیغام ہے۔ یوم پاکستان کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ رواں ماہ یوم پاکستان کے موقع پر تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ بھرپور انداز سے منعقد ہو گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے 22 فروری کی پریس کانفرنس میں یوم پاکستان بھرپور انداز سے منانے کا اعلان کیا تھا۔