Saturday, April 20, 2024

پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
February 28, 2021

کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل سیزن 6 کے 11 ہویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔فخر زمان نے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو  پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ۔

کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 20 کے اسکور پر گری جب اوپنر بابر اعظم 5 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر  کلین بولڈ ہو گئے ۔ٹاپ آرڈر جوئے کلارک بھی  چار رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ، کالن انگرام  پہلی ہی گیند پر چلتے بنے ۔

اوپنر شرجیل خان نے 64 ، محمد نبی نے 57 جبکہ  ڈینئل کرسٹین  نے 27 رنز بنائے ۔عماد وسیم اور محمد عامر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، حارث رؤف ، احمد دانیال ، ڈیوڈ وائز اور سمٹ پاٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرزکی پہلی دو وکٹیں   صفر کے اسکور پر پہلے ہی اوور میں گریں  جب کپتان سہیل اختر بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے ۔جبکہ ٹاپ آرڈرجوئے ڈینلی بھی  کلین بولڈ ہو گئے ۔

33 کے مجموعی اسکور پر قلندرز کو تیسرا نقصان محمد حفیظ کی شکل میں ہوا ،  لیکن اس کے بعد بین ڈنک نے  فخر زمان کیساتھ مل کر 79 گیندوں پر 119 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی  جہاں فخر زمان  نے 54 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے ۔

بینک ڈنک 57 اور ڈیوڈ وائز 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ 4اوورز میں 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے پر شاہین شاہ آفریدی پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔