Saturday, April 20, 2024

آصف زرداری سینیٹ انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے متحرک

آصف زرداری سینیٹ انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے متحرک
February 28, 2021

کراچی (92 نیوز) سینیٹ انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے سابق صدر آصف زرداری متحرک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق، آصف زرداری نے سابق وفاقی وزیر سردار عمر گورگیج سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کرکے بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق، آصف زرداری نے سردار عمر گورگیج کو دیگر پارٹی ارکان اسمبلی سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا۔