Friday, March 29, 2024

پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرپا امن کا خواہاں ہوں، ابھی نندن

پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرپا امن کا خواہاں ہوں، ابھی نندن
February 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بھارت سٹینڈ آف کے دو سال مکمل ہونے پر بھارتی پائلٹ کا اہم بیان منظر عام پر آگیا۔ ابھی نندن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرپا امن کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے کہا، لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا، ہم امن میں رہ سکتے ہیں، ہمیں سوچنا ہے، کیا ہورہا ہے کشمیریوں کے ساتھ، نہ آپ کو پتا ہے نہ مجھے۔

ابھی نندن نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی آرمی ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور میں پاک فوج کی بہادری سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کے منہ پر طمانچہ مارتے ہوئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوجذبہ خیرسگالی کے طور پریکم مارچ 2019 کو رہا کردیا تھا۔

اس وقت وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو پیغام دیا تھا کہ بھارت امن کیلئے ایک قدم آگے آئے،،، ہم دو قدم آئیں گے، لیکن مودی حکومت کا ہند توا نظریہ امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔