Friday, April 19, 2024

مسلح افواج نے 27 فروری کو قوم کے تعاون سے مادر وطن کا دفاع کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مسلح افواج نے 27  فروری کو قوم کے تعاون سے مادر وطن کا دفاع کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
February 27, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ، مسلح افواج نے 27  فروری کو قوم کے تعاون سے مادر وطن کا دفاع کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ پیغام میں کہا، تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے وطن عزیزکا دفاع کیا، وقت آیا تو ہر چیلنج کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ حتمی کامیابی تعداد سے نہیں قوم کے عزم اور ہمت سے ممکن ہے، پاکستان پرامن ملک ہے، تاہم جب للکارا گیا تو پوری قوت سے منہ توڑ جواب دے گا۔