Thursday, March 28, 2024

پی ایس ایل 6، پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل 6، پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست
February 27, 2021

کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل 6 کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پشاور زلمی کی دعوت پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔

کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 81 رنز کی عمدہ اننگ تراشی، ان کی اننگ میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

فاف ڈوپلیسی 37 اور صائم ایوب 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور محمد عمران نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم نے 199 رنز کے ہدف کے 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی نے 50، اوپنر امام الحق نے 41 ، شعیب ملک نے 34  اور وہاب ریاض نے 20 رنز کی اننگز کھیلی، اوپنر کامران اکمل 3، ٹوم کیڈ مور 4 رنز بنا سکے۔

رتھرفورڈ میچ کے آخری اوور تک ڈٹے رہے اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ انہوں نے ناقابل شکست 36 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈیل اسٹین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔