Saturday, April 27, 2024

حضرت سید محمد اسماعیل شاہ بخاریؒ المعروف کرمانوالا شریف کے 55 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

حضرت سید محمد اسماعیل شاہ بخاریؒ المعروف کرمانوالا شریف کے 55 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز
February 26, 2021

اوکاڑہ (92 نیوز) حضرت سید محمد اسماعیل شاہ بخاریؒ المعروف کرمانوالا شریف کے 55 ویں عرس مبارک کی تقریبات اوکاڑہ میں شروع ہوگئیں۔ ملک بھر سے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عرس مبارک میں زائرین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

سجادہ نشین حضرت طیب علی  شاہ بخاری کے زیر صدارت عرس مبارک کی تقریبات کا آغازہوا، حضرت محمد اسماعیل شاہ بخاری کرمانوالا شریف کے عرس پر 28 فروری بروز اتوار کو علاقہ بھر میں سرکاری و غیر سرکاری چھٹی ہو گی۔

ملک بھر و بیرون ملک سے زائرین کے قافلے آنا شروع ہو گئے۔ عرس کی محفل اور دعا کی پہلی نشت کل شروع ہو گی۔ آخری نشت اتوار کے دن ہو گی جس میں علماء اکرام خطابات کریں گیں۔