Tuesday, April 16, 2024

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے آپ نے چوری کی، مریم نواز

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے آپ نے چوری کی، مریم نواز
February 26, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے آپ نے چوری کی۔

جمعہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ ووٹ چوری میں ملوث افسروں کو بچانا ثابت کرتا ہے چوری آپ کے کہنے پر ہوئی۔ آپ جانتے ہو اب عوام ضمانتیں ضبط کرائے گی۔

انہوں ںے لکھا کہ جسٹس وجیہ الدین نے الیکشن کا پول کھولا تو اسے پارٹی سے نکال دیا۔ اب الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کر رہے ہو؟ عوام آپ کے ساتھ ہے تو میدان سے بھاگتے کیوں ہو؟۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ، دھاندلی کرنے والوں کوتحفظ دینے کو کیوں بے چین ہو؟ اس لیے بے چین ہو کہ وہ کٹہرے میں آکر آپ کا نام لیں گے؟، اب آپ کا کھیل ختم ہوگیا۔