Friday, March 29, 2024

پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے دھول چٹا دی

پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے دھول چٹا دی
February 26, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سکس میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان نے 158 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سلطانز کی پی سی ایل سکس میں یہ پہلی کامیابی ہے۔

پی ایس ایل سکس میں ملتان سلطانز نے جیت کا مزہ چکھ لیا،دو ناکامیوں کے بعد ملتان کی ایونٹ میں پہلی کامیابی،، سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز کا 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ تھا اور کرس لین پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جیمز ونس بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور پانچ رنز بنا کر چلتے بنے۔

کپتان محمدرضوان اور صہیب مقصود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 110رنز کی پارٹنر شپ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنا دی، محمد رضوان نے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز نے 17ویں اوور میں ہدف مکمل کرتے ہوئے سات وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا،،صہیب مقصود نے 61رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے، لاہور کی جانب سے محمد حفیظ 60رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دہانی اور کارلوس بریتھ ویٹ نے دوو،دو وکٹیں حاصل کیں۔