Saturday, April 27, 2024

کرکٹر عمر اکمل کو عالمی عدالت سے 6 ماہ کا ریلیف مل گیا ، ذرائع

کرکٹر عمر اکمل کو عالمی عدالت سے 6 ماہ کا ریلیف مل گیا ، ذرائع
February 26, 2021

لاہور (92 نیوز) کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو عالمی عدالت سے 6 ماہ کا ریلیف مل گیا۔

اب عمر اکمل پر عائد پابندی کا خاتمہ ڈیڑھ کی بجائے ایک سال بعد ہو گا۔ انہیں بیالیس لاکھ پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ جرمانہ ادا کرکے عمر اکمل پی سی بی کا ری ہیب پروگرام مکمل کریں گے  جس کے  بعد وہ  دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

عمراکمل پر الزام تھا کہ انہوں  نے پی ایس ایل فائیو سے پہلے خود کو ہونیوالی میچ فکسنگ کی آفر سے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا، تحقیقات میں وہ  پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف  ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔

عمر اکمل پر  پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی نے  گزشتہ برس تین سال کی پابندی  لگائی  تاہم  پی سی بی کے  آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے سزا کم کر کے 18 ماہ  کر دی تھی۔ فیصلے کیخلاف عمر اکمل اور پی سی بی  نے  کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت  سے رجوع کیا تھا۔