Saturday, April 20, 2024

پاکستان اور بھارت کا چوکیوں پر براہ راست حملہ نہ کرنے پر اتفاق ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان اور بھارت کا چوکیوں پر براہ راست حملہ نہ کرنے پر اتفاق ، ڈی جی آئی ایس پی آر
February 25, 2021

اسلام آباد( 92 نیوز)امن کی جانب اہم پیشرفت، پاکستان اور بھارت سیزفائر پر عمل درآمد پر متفق ہو گئے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل  بابر افتخار نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  دونوں جانب کے دی جیز میں اتفاق کیا گیا کہ کنٹرول لائن کی پانچ سو میٹر کی حدود میں کوئی نئی تعمیر نہیں ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ 2003 کے بعد سیز فائر کی تیرہ ہزار چھ سو ستائیس خلاف ورزیاں ہوئیں جن میں  310 شہری جاں بحق اور 1600 کے قریب زخمی ہوئے جبکہ نوے فیصد اموات 2014 سے 2021 کے دوران ہوئیں۔

ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  پاک بھارت اتفاق کو  بارش کا پہلا قطرہ قرار دے دیا، 92 نیوز سے گفتگو میں بولے بھارت نے حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ مثبت پیشرفت ہے، امید ہے بھارت اس پر نیک نیتی سے عملدرآمد کرےگا۔