Thursday, April 25, 2024

پی ایس ایل، لاہور قلندرز کی پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست، اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوسرا نمبر

پی ایس ایل، لاہور قلندرز کی پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست، اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوسرا نمبر
February 25, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی ایس ایل کا رنگا رنگ ایونٹ جاری ہے، لاہور قلندرز کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوسرا نمبر ہے۔ بلے باوزں میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 112 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر جبکہ کراچی کنگز کے ارشد اقبال 4 وکٹوں کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

پی ایس سکس میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔

پچھلے سیزن کی رنر اپ ٹیم لاہور قلندرز دو میچز کھیل کر چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ بھی چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

بلے باوزں میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ایونٹ کے ابھی تک ٹاپ اسکورر رہے ہیں، محمد رضوان نے دو میچز میں 112 رنز بنائے ہیں، کراچی کنگز کے شرجیل خان 109 کے ساتھ دوسرے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کرس گیل 107 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
ایونٹ میں ابھی تک سب سے زیادہ 8 چھکے کراچی کنگز کے شرجیل خان نے لگائے،، پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی پہلی سنچری بھی شرجیل خان نے بنائی۔

باؤلرز میں لاہور قلندر کےکراچی کنگز کے ارشد اقبال دو میچز میں چار وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر ہیں، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی اور پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے بھی چار،چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔