Friday, March 29, 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیساتھ کامل علی آغا کی بیٹھک،سینیٹ انتخابات پر گفتگو

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیساتھ کامل علی آغا کی بیٹھک،سینیٹ انتخابات پر گفتگو
February 24, 2021

لاہور ( 92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹ کیلئے امیدوار کامل علی آغا کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ارکان صوبائی اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی، میاں شفیع محمد، ڈاکٹر محمد افضل، چودھری احسان الحق بھی شریک  تھے ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ  سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اتحادی اور حکومت مل کر محنت کر رہے ہیں، انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ اور حکومتی امیدوار کامیاب ہوں گے، اپوزیشن کا سینیٹ کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہونا جمہوریت کا حسن ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ  سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں ہم خیال دوستوں سے رابطے جاری ہیں، سینیٹ الیکشن کی وجہ سے سیاسی ماحول خوشگوار ہوا ہے۔

 کامل علی آغا نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔