Tuesday, April 23, 2024

جیل میں گینگ وار کارندوں سے حملہ کرایا گیا ، حلیم عادل شیخ

جیل میں گینگ وار کارندوں سے حملہ کرایا گیا ، حلیم عادل شیخ
February 22, 2021

کراچی ( 92 نیوز) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے ان پر جیل میں گینگ وار کارندوں سے حملہ کرایا گیا مگر وہ اپنی آخری سانس تک آخری کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کامعاملہ سنگین ہوگیا، پہلے سی آئی اےسینٹرکےسیل میں سانپ نکل آیا،
سینڑل جیل منتقل ہوئےتو مبینہ طور قیدیوں نے حملہ کردیا۔ حلیم عادل شیخ کو قومی ادارہ برائے امراض قلب سے جناح کے آرٹھوپیڈک وارڈ میں منتقل کردیاگیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا وہ عمران خان کے سپاہی ہیں اور آخری سانس تک سندھ کے کرپٹ حکمرانوں کو  بے نقاب کرتا رہے گے یہ بھی بتایا کہ ان پر جیل  میں گینگ وار ملزمان سے حملہ کروایا گیا اور خطرناک مجرمان کے ساتھ رکھا گیا ۔

حلیم عادل شیخ کو قومی ادارہ برائے امراض قلب سے جناح کے آرٹھوپیڈک وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ، ڈاکٹر  سیمی جمالی کے مطابق حلیم عادل کے پیر میں چوٹ آئی ہے  تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے اورسینئر کنسلٹنٹ انکا معائنہ کر رہے ہیں۔

ادھر صدر اور وزیراعظم نے حلیم عادل شیخ کے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور ان کی صحت کے حوالے سے اظہار تشویش کیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا حلیم عادل سے بدسلوکی کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر تشدد اور آئی جی سندھ کے جانب دارانہ روئیے کے خلاف تحریک انصاف کے ارکان  عزیز جی جی، راجہ اظہر، سعید آفریدی اور دعا بھٹو نے اسمبلی سیکرٹری کو چار الگ الگ تحریک استحاق جمع کرادیں۔

دوسری جانب نائنٹی ٹونیوز نےحلیم عادل شیخ کوجیل لائے جانےسی سی ٹی فوٹیج حاصل کرلیں ، ان کے ساتھ ایک   پولیس افسراور 7 اہلکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ جیل حکام کاکہناہےکہ حلیم عادل شیخ کو دیکھتے ہی قیدیوں نے نعرے بازی کی تھی تاہم کسی نےان پر حملہ نہیں کیا۔

گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے حلیم عادل شیخ کے ساتھ بدسلوکی پر کہا کہ  سندھ میں جنگل کا قانون ہے، پولیس کے ذریعے ہر قسم کی غنڈہ گردی ہو رہی ہے، وزیراعظم کو خط لکھ کر آئی جی کو بدلنے کی سفارش کر دی، سندھ پولیس کو آخری وارننگ ہے وہ نہ سدھری تو وفاق رٹ قائم کرے گا۔

شبلی فراز کا کہنا ہے سندھ حکومت حلیم عادل کو رہا کرے، حلیم عادل کو نااہلیوں کی نشاندہی کرنے پر سزا دی جا رہی ہے۔