Tuesday, April 23, 2024

کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کا طبی معائنہ ،مزید ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ

کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کا طبی معائنہ ،مزید ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ
February 22, 2021

لاہور (92 نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا ۔ آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا معائنہ کیا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا طبی معائنہ کرنے کے لیے 8 رکنی میڈیکل بورڈ کوٹ لکھپت جیل پہنچا،
ذرائع کے مطابق شہباز شریف میدیکل بورڈ کی جانب سے کیے گئے طبی معائنے پر مطمئن ہیں، شہباز شریف کے مزید میڈیکل ٹیسٹ نہ کروانے کا فیصلہ جبکہ ادویات جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

میڈیکل بورڈ کی سربراہی ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر خالد محمود نے کی،
پروفیسر سعید احمد، پروفیسر رانا دل آویز ندیم، پروفیسر صائمہ امیر،ڈاکٹر خدیجہ عرفان شامل بورڈ میں شامل تھیں۔

ڈاکٹر محمد عباس کھوکھر،ڈاکٹر عارف حسن خان،ڈاکٹر عقیل بابری اور پروفیسر نصرت اللہ چودھری بھی بورڈ کا حصہ تھے۔
شہباز شریف کا چند دن قبل سٹی سکین،ایم آر آئی اور انمول اسپتال سے پٹ اسکین بھی ہوا تھا۔