Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل 6 ، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

پی ایس ایل 6 ، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی
February 22, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سپر مقابلے کراچی میں جاری ہیں۔ آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام سات بجے مد مقابل ہوں گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں اب تک ایک میچ کھیلا ،جس میں اسے ہار کا سامنا کرنا  پڑا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز نے سات وکٹوں سے شکست دی۔ لاہور قلندرز  نے بھی ایونٹ میں ایک میچ کھیلا ہے ، جس میں اس نے پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے شکست دی ۔

پی ایس ایل کے گزشتہ پانچوں کی سیزنز میں دونوں ٹیمیں دس بار مدمقابل آچکی ہیں۔ پانچ مقابلے لاہور قلندرز اور پانچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام رہے۔