Thursday, March 28, 2024

یہ دھند ہے ، یہ ڈسکہ ہے اور یہ عمران خان ووٹ چوری کرتے پکڑا گیا ہے ، مریم نواز

یہ دھند ہے ، یہ ڈسکہ ہے  اور یہ عمران خان ووٹ چوری کرتے پکڑا گیا ہے ، مریم نواز
February 21, 2021

ڈسکہ (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا یہ دھند ہے ، یہ ڈسکہ ہے اور یہ عمران خان ووٹ چوری کرتے پکڑا گیا ہے۔

مریم نواز نے لیگی امیدوار کے گھر پر جلسے سے خطاب میں کہا سب پکڑے جائیں گے نہیں، سب پکڑے گئے ہیں، عوام نے اصل چوروں کو پکڑ لیا ہے۔ انہوں نے عوام کا آٹا، دوائیاں اور گیس چوری کی۔ ڈسکہ میں نون لیگ کے شیروں نے ووٹ چوروں کو بھی پکڑ لیا۔

انہوں نے کہا ڈسکہ میں حکومتی مشینری استعمال ہوئی، تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی ہار گئی۔ عوام کی نظریں الیکشن کمیشن پر لگی ہیں۔ ووٹ چوروں کو پکڑیں، ان پر ایف آئی آر بھی درج کریں۔

مریم نواز نے اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کی ضمانتیں ضبط کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہم نے نوشہرہ میں گھس کر مارا ہے، چور چور کا شور مچایا گیا، مگر عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ اصل چور کون ہے۔