Thursday, April 25, 2024

پیپلزپارٹی سندھ بھر میں مخالفین کیخلاف جھوٹے کیسز بنا رہی ہے، خرم شیر زمان

پیپلزپارٹی سندھ بھر میں مخالفین کیخلاف جھوٹے کیسز بنا رہی ہے، خرم شیر زمان
February 21, 2021

کراچی (92 نیوز) رہنماء تحریک انصاف خرم شیر زمان کہتے ہیں پیپلزپارٹی سندھ بھر میں مخالفین کیخلاف جھوٹے کیسز بنا رہی ہے، حلیم عادل شیخ کی جان کو خطرہ ہے۔

خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا زیادہ وقت نہیں بچا، یہ جلد جانے والے ہیں، مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے بولے ان کا آخری ٹرم چل رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا پیپلز پارٹی غریبوں کو اٹھانے اور پریشان کرنے میں خاصی شہرت رکھتی ہے، پولیس کے ذریعے سندھ حکومت نے بہت کچھ غلط کیا۔ تحریک انصاف کے ورکرز کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا اس وقت پاکستان تحریک انصاف کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، ہمارے پاس سب سے زیادہ اسمبلی ارکان ہیں۔