Friday, April 26, 2024

ریلوے کو پاکستان کی امانت کے طور پر آگے بڑھانا ہے، اعظم سواتی

ریلوے کو پاکستان کی امانت کے طور پر آگے بڑھانا ہے، اعظم سواتی
February 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے ریلوے کو پاکستان کی امانت کے طور پر آگے بڑھانا ہے۔ ادارے میں کالی بھیڑوں کو چن چن کر نشان عبرت بنائیں گے۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بولے کہ دنیا ریلوے کے ذریعے معیشت کو چلا رہی ہے اور ہم ٹرانسپورٹ پر لگے ہوئے ہیں، ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا ریلوے سیاحت میں بہت بڑا کردار ادا کرے گا، ریلوے ملازمین کو ایمانداری سے ادارے کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔