Friday, April 19, 2024

لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی
February 21, 2021

لاہور / فیصل آباد / ملتان (92 نیوز) لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ شہریوں نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو گیا۔ قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، فی کلو 320 روپے کا ہو گیا، جس پر پریشان  حال شہری کہتے ہیں ہر چیز میں مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا ہے۔

ادھر فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت کنٹرول کرنا حکام کے بس سے باہر نظر آنے لگا۔ مارکیٹ میں گوشت 339 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ عوام اور دکانداروں کی پریشانی میں کمی نہ آسکی۔ دکاندار ملبہ پولٹری ایسوسی ایشن پر ڈالنے لگے۔

دوسری جانب ملتان میں مرغی کا گوشت شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گیا، چکن کی فی کلو قیمت 360 روپے سے 370 روپے کے درمیان پہنچ چکی ہے۔ شہریوں نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔