Thursday, March 28, 2024

تھرپارکر، این اے221 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل شروع

تھرپارکر، این اے221  میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل شروع
February 21, 2021

تھرپارکر (92 نیوز) تھرپارکر کے حلقہ این اے221 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے، جو بغیر کسی وقفے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

ضلع تھرپارکر کے تین تحصیلوں ننگرپارکر، چھاچھرو اور ڈاہلی پر مشتمل ہے، جس میں ضمنی انتخابات ہو رہا ہے۔

تھرپارکر ضمنی انتخابات میں پی پی کے پیر امیر علی شاہ جیلانی اور پی ٹی آئی کے نظام الدین راہیموں میں کاٹے کا مقابلہ ہے۔ ٹوٹل تھرپارکر این اے 221 پی پی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اس حلقے پر ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 81 ہزار 900 ہے اور 318 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جس میں 79میل، 78فیمیل، اور 161 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں۔

این اے 221 میں 318 پولنگ سٹیشن ہیں، 95 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 130 حساس پولنگ اسٹیشن اور 93 نارمل پولنگ اسٹیشن قرار دیئے گئے ہیں۔

318 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ عملہ کی تعداد 2 ہزار 350 ہے۔ پولنگ مرحلے کے لئے 1912 پولیس اہلکار اور رینجرز اہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں۔