Friday, April 26, 2024

سینٹ انتخابات کا معرکہ، ن لیگ نے ارکان سے رابطے کیلئے کمیٹی بنا دی

سینٹ انتخابات کا معرکہ، ن لیگ نے ارکان سے رابطے کیلئے کمیٹی بنا دی
February 19, 2021

لاہور (92 نیوز) سینٹ انتخابات معرکہ، پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں جیت کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے۔ ن لیگ نے ارکان سے رابطے کے لیے کمیٹی بنا دی۔

سینیٹ انتخابات کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن متحرک ہوگئی، ارکان اسمبلی سے رابطے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن نے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق، رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی کے ارکان پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان سے رابطہ کریں گے اور ووٹ لینے کے لئے قائل کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کمیٹی کے ارکان نے پی ٹی آئی کے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایم این اے سے رابطہ بھی کیا ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی جانب سے رابطہ کیا گیا دیگر اراکین اسمبلی سے بھی رابطے جاری ہیں۔