Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم اور گورنر سندھ کا ٹیلیفونک رابطہ، حلیم عادل شیخ گرفتاری بارے تفصیلات سے آگاہ کیا

وزیراعظم اور گورنر سندھ کا ٹیلیفونک رابطہ، حلیم عادل شیخ گرفتاری بارے تفصیلات سے آگاہ کیا
February 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ گورنر سندھ نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

عمران خان نے حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکل آنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے تمام واقعہ میں آئی جی سندھ کے رویے سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔